بی جے پی 2024لوک سبھا انتخابات میں اقتدار پر واپس نہیں ائے گی۔ ممتا بنرجی

,

   

ممتا نے کہاکہ حکومت تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال سیاسی حریفوں کے خلاف غلط استعمال کررہی ہے
پورو لیا۔سیاسی حریفوں کے خلاف مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کرنے پر مرکز کی بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے دعوی کیاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 2024لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ اقتدار میں نہیں ائے گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وہ 2024لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار پر آنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریں گی۔ ٹوئٹرکل ہند ترنمول کانگریس کی جانب سے دئے گئے حوالے میں ممتا نے کہاکہ ”عوام کے لئے جدوجہد کی طاقت بنگال اور پورلیاکی زمین نے مجھے دی ہے۔

میں کسی سے نہیں ڈرتی‘ اور جب عوام کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کی بات ہے تو میں ہر ممکن جدوجہد کروں گی۔ بی جے پی برائے ہندوستان کی نفرت اور تشدد کی سیاست کو ہندوستان میں کہیں داخلہ نہیں ملے گا“

پورلیا میں ایک انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران ممتا نے کہاکہ ”یاد رکھے بی جے پی حکومت‘2024میں تم کتنی بھی کوشش کرلو اس کے باوجود‘ یہ (جیت) نہیں ہوگی۔ کوئی داخلہ مطلب تم داخل نہیں ہوسکتے‘ لوگ کہہ رہے ہیں ”بی جے پی کے لئے 2024میں داخلہ نہیں“۔

حکومت پر تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کاالزام لگاتے ہوئے ٹی ایم سی سربراہ نے کہاکہ ”مذکورہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن کی برسراقتدار والی ریاستوں میں گورننس میں خلل پیدا کرنے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کے استعمال پر فوری روک لگائے۔

بی جے پی قائدین کا کیا جو بدعنوانی میں گھنٹوں تک پھنسے ہوئے ہیں؟معاشی سال22میں نوٹ بندی کے بعد گشت کرنے والی فرضی 500روپئے کی کرنسی میں اضافہ کے متعلق کیا ہے؟جوا ب دینے زحمت کریں‘ مسٹر مصروف وزیراعظم؟“۔ بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کے مطابق نوٹ بندی کے بعد مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیاہے۔

ممتا نے کہاکہ ”نوٹ بندی کے مسلئے پر‘ مذکورہ نریند ر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے تمام ہندوستانیوں کی زندگیوں کو تباہ کردیاہے۔ اپنے سفر کی شروعات انہوں نے فرضی وعدوں کے جتھے کے ساتھ کیا اور یہ صرف 8سالوں کے ناکام تجربات کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔بی جے پی نے ہندوستانیوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیاہے“۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف تمام علاقائی پارٹیوں کی 2024انتخابات میں متحدہ جدوجہدکی بات کہی ہے۔ سال2024لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مذکورہ ترنمول کانگریس قومی سطح پر اپنے قدموں کے نشانہ کو وسعت دینا چاہتی ہے۔

اس سے قبل مغربی بنگال کی چیف منسٹر اورترنمول کانگریس کی سربراہ نے 2024لوک سبھا انتخابات کے لئے اپوزیشن کو بی جے پی کے خلاف متحدکرنے او ربرسراقتدار سیاسی جماعت کو بیدخل کرنیکا اعلان کیاتھا۔انہوں نے کہاتھا کہ ”بی جے پی اب تک اقتدار میں ہے کیونکہ کوئی متبادل نہیں ہے‘ وہ بیدخل ہوگی۔ ہمیں سرگرم ہونا پڑیگا‘ ہمیں بی جے پی کو 2024کے عام انتخابات میں ہٹانے کے لئے ایک اعلان کرنا پڑیگا“۔