ممبئی۔مذکورہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ(بی سی سی ائی) نے منگل کے روز سابق کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹوڈی کو ان کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر خراج پیش کیاہے۔
انڈین کرکٹ بورڈ کی مرکزی باڈی نے پٹوڈی سفید لباس والی تصویر کے ذریعہ ”بہادر بلے باز“ کو ان کے کرکٹ کے حوالے سے یاد کیا۔
بی سی سی ائی نے ٹوئٹ کیاکہ”اے ایم اے پٹوڈی سابق ہندوستانی کپتان اور بہادر بلے باز کو ان کے اب تک کے کھیلے ہوئے کھیل کے حوال سے ان کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر خراج پیش کیاجاتا ہے“
درایں اثناء کانگریس نے ٹوئٹ کیاکہ”پدما شری اور ارجنا ایوارڈ یافتہ‘ ہندوستان کے ایک بہترین کپتان شری منصور علی خان پٹوڈی کو ان کے بمثال کھیل‘ جس کے ذریعہ بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے ہندوستان کو کئی اعزاز دلائے‘ آج ہم انہیں ان کے یوم پیدائش پر اعزاز پیش کرتے ہیں“
منصور علی خان پٹوڈی کا کرکٹ کیریر
یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ ایک کار حادثہ میں ان کی دائیں آنکھ کی بصارت چلی گئی تھی اور زیادہ تر کھیل انہوں نے دائیں آنکھ کی بصارت کے بغیر کھیلا ہے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ہندوستان کے لئے46ٹسٹ میاچ کھیلے ہیں۔
انہوں نے 6سنچریاں اور 16نصف سنچریوں کے ساتھ 34.91اوسط سے 2793رن بنائے۔ ان کے 46ٹسٹ میاچوں میں 40میاچیوں کی ہندوستان کے لئے قیادت کی اور ان میں سے 9میاچوں میں جیت دلائی ہے
ذاتی زندگی
وہ معروف کرکٹر افتخار علی خان اور بھوپال کی بیگم ساجدہ سلطان کے بیٹے تھے۔ان کے داد ا بھوپال کے آخری حاکم نواب حمید اللہ خان تھے