’’بے شک میرا یہ بیٹا سردار ہو گا !‘‘

   

عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ رضي اللہ عنه : وَنَظَرَ إِلَي ابْنِهِ الْحَسَنِ فَقَالَ : إِنَّ ابْنِي هٰذَا سَيِدٌ کَمَا سَمَّاهُ النَّبِيُّ صلي اللہ عليه وآله وسلم، وَسَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهٖ رَجُلٌ يُسَمّٰي بِإِسْمِ نَبِيِکُمْ صلي اللہ عليه وآله وسلم يُشْبِهُهٗ فِي الْخُلْقِ وَلَا يُشْبِهُهٗ فِي الْخَلْقِ ثُمَّ ذَکَرَ قِصَّةَ يَمْلَاءُ الْأَرْضَ عَدْلًا. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ.
’’ابو اسحاق روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے امام حسن علیہ السلام کو دیکھ کر فرمایا : بے شک میرا یہ بیٹا سردار ہو گا جیسا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نام رکھا ہے اور عنقریب اس کی نسل سے ایک ایسا شخص پیدا ہو گا اور اس کا نام تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر ہوگا وہ صورت میں مشابہ نہ ہو گا پھر حضرت علی علیہ السلام نے قصہ بیان فرمایا کہ وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ ‘‘
بارہ خلیفہ ہونے تک اسلام غالب رہے گا
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رضي اللہ عنه قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ ﷲِ يَقُوْلُ : لَا يَزَالُ الإِسْلَامُ عَزِيْزًا إِلَي اثْنَي عَشَرَ خَلِيْفَةً ثُمَّ قَالَ : کَلِمَةٌ لَمْ أَفْهَمْهَا. فَقُلْتُ لِأَبِي : مَا قَالَ؟ فَقَالَ : کُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : بارہ خلیفہ ہونے تک اسلام غالب رہے گا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بات فرمائی جسے میں نہیں سمجھ سکا۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ (تمام خلفاء) قریش سے ہوں گے۔ ‘‘