مین پوری : اترپردیش میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک سب انسپکٹر اور انکی اہلیہ سمیت چار افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حاثہ میں مزید 5افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے مین پوری میں سلاخوں سے بھری ٹرالی بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع مکان میں گھس گئی۔ اس حادثے میں گھر میں سوئے ہوئے ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر اور ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی جبکہ ٹرک میں سوار دو افراد کی بھی موت ہو گئی۔ ایس پی کملیش ڈکشٹ نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 4 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس حادثہ میں دیگر 5 زخمی ہوگئے ہیںانہوں نے بتایا سلاخوں سیلدء ٹرالی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے بنے مکان میں گھس گئی۔ یہ واقعہ تھانہ کوروالی کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع گاؤں کھریا پیپل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی پر قابو نہ پایا۔ حادثے میں گھر میں سوئے ہوئے سب انسپکٹر اور اس کی بیوی کی موت ہو گئی۔