بے قابو کار ستون سے ٹکرا گئی ‘ دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد 2مارچ(یواین آئی)کار بے قابو ہو کر گھر کے ستون سے ٹکراجانے کے سبب دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ حادثہ سوریا پیٹ ضلع میں صبح پیش آیا۔ ترملگری کے قریب کار ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار سڑک کے کنارے ایک مکان سے ٹکرا گئی۔ کار میں چار افراد سوارتھے ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد وکرم اور رمیش برسر موقع فوت ہوگئے ۔ دو دیگر معمولی زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے سوریا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ۔ یہ تمام افراد کار میں کریم نگر سے وجئے واڑہ کنکادرگا مندر جا رہے تھے ۔