دن کے اجالے میں یہ افسوسناک واقعہ دہلی کے نارتھرن جگت پوری علاقے میں پیش آیا ہے
نئی دہلی۔ایک غیر انسانی حرکت میں سڑک سے گذرنے والو ں کی بڑی تعداد قومی راجدھانی میں سڑک کے کنارے بیٹھ کر کاروبار کرنے ونڈر س کے آم کو لوٹ لیاہے۔
سڑک سے گذر رہے لوگوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھوٹو نامی شخص کو لوٹ لیا‘ جو ہزاروں روپئے کے پھل پر مشتمل پھلوں کی بنڈی کو وہاں پر چھوڑ کر کہیں او رگیاتھا۔
دن کے اجالے میں یہ افسوسناک واقعہ دہلی کے نارتھرن جگت پوری علاقے میں پیش آیا ہے جس کو ویڈیو میں قید کرلیاگیاہے۔
فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم اپنی گاڑیاں روک کر آم اٹھاکر لے جاتا ہے۔
لوگ کم سے کم 4-5آم اٹھاکر لے جارہے ہیں۔ نیلے رنگ کا شرٹ پہنا ہوا ایک شخص آم تھامے ہوا اور ایک شخص ہیلمٹ میں کچھ آم جمع کرلے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب کویڈ19لاک ڈاؤن نے اسٹریٹ ونڈرس اور دیگر کے کاروبار کو تباہ کردیا ہے‘ اس طرح کے واقعات انسانیت کے نام پر ایک بدنماداغ بن جاتے ہیں۔
اس علاقے میں سماجی دوری کے اصول اہم ہے لوگ ایک دوسرے سے نہ صرف قریب بلکہ بنا ماسک اور گلووز کے دیکھائی دے رہے ہیں۔
جنکشن پر لوگوں کا گاڑیاں کھڑا کر آم لوٹنا علاقے میں ٹریفک جام کی وجہہ بھی بنا ہے۔
اس واقعہ کا ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشیل میڈیا میں شیئر کیاگیا ہے۔
کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر چوکس رہنے کا دعوی کرنے والی دہلی پولیس بھی موقع پر کہیں نظر نہیں آرہی ہے