تائیوان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، فوجی سربراہ کے بشمول 8 ہلاک

,

   

تائیپی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پہاڑی علاقہ میں ایک ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد تباہ ہونے کے حادثہ میں چیف آف آرمی اسٹاف ہلاک ہوگئے ہیں جن کی تلاش کی جارہی تھی۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں UH-60M ہیلی کاپٹر جس میں 13 افراد سوار تھے جن میں چیف آف آرمی اسٹاف بھی شامل تھے، تائیپی کے قریب ہنگامی لینڈنگ کے دوران کریش ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر اپنی روزمرہ کی اڑان پر تھا جہاں شمال مشرقی یلان علاقہ میں ہیلی کاپٹر روزانہ پہنچا کرتا تھا ۔ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ وزارت کے مطابق 10 افراد زندہ بچ گئے ہیں جبکہ بچاؤ کاری عملہ نے 62 سالہ چیف آف آرمی اسٹاف شین لیی منگ کی ہلاکت کی توثیق کی۔