واشنگٹن، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے فوجی ساز وسامان کی فروخت کے تحت تائیوان کو آٹھ ارب ڈالر مالیت کے 66 ایف -16 جنگی طیارے دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ امریکہ کی دفاعی تعاون ایجنسی نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق وزارت خارجہ نے تائپی اکنامکس اور کلچرل ریپریزینٹیٹو آفس کو فوجی سازو سامان فروخت کرنے کی تجویز کو منظوری فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔