تاج محل۔تاریخی یادگار میں سیاحوں کو شہید کی مکھیوں کا خطرہ

,

   

اگرہ۔ تاریخی یادگار تاج محل اورشہر کی دیگر تاریخی مقامات پر شہیدکی مکھیوں سیاحوں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔

حالانکہ ماضی میں اس سے متعلق کئی شکایتیں درج کرائی گئیں‘ سیاحتی گائیڈس کے مطابق مذکورہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) نے کبھی سنجیدگی کے ساتھ کام نہیں کیاہے۔

اے ایس ائی ذرائع نے کہاکہ پچھلے کچھ ماہ سے اخراجات کے تخمینہ پر مشتمل ایک تجویز ہیڈکواٹر کے پاس زیر التوا ء ہے۔

ایک مقامی شہری نے منسٹری برائے کلچر سے شکایت کرتے ہوئے مانگ کی ہے کہ تاج سے شہید کی مکھیوں کو پوٹھا فوری ہٹایاجائے جس کی وجہہ سے سیاحوں خطرہ درپیش ہے۔

ٹورسٹ گائیڈ ویڈ گوتم نے ائی اے این ایس سے کہاکہ شہید کی مکھیوں کا پوٹھاہمیشہ وہاں رہتا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاھی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

ان میں سے ایک مہمان خانہ کو تاج محل کے مشرقی حصہ میں ہے وہاں پر ہمیشہ رہتا ہے اورگوتم نے کہاکہ مقبرہ اکبر کی باب الدخلہ کی گیٹ پر بھی ایک ہے۔

پرانے دو رمیں شہید کی مکھیوں کے حملے کو یاد کرتے ہوئے کہاگیا کہ یہ خوفناک ہے۔ صرف پچھلے سال ہی میں تاج محل کی داخلہ پر واقعہ شاہی گیٹ پر سیاحوں پرمکھیوں نے حملہ کیاتھا۔

اے ایس ائی کے ایک ریٹائرڈ افیسر نے کہاکہ ”مکھیوں کا حملہ ان کے ساتھ غیرضروری چھیڑ چھاڑ کے بعد ہی ہوتا ہے۔

عام حالات میں وہ اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں“۔ تاج میں نہ صرف شہید کی مکھیاں بلکہ کتے او ربند بھی بڑے کشیدگی کا سبب بن رہے ہیں۔

چند دن قبل سوشیل میڈیاپر تاج میں آوارہ کتوں کی موجودگی کا کے فوٹوز گشت کررہے تھے۔