تاج محل کامپلکس میں زعفرانی پرچم لہرانے پر چار گرفتار

   

آگرہ: تاج محل کامپلکس میں زعفرانی پرچم لہرانے پر پولیس نے پیر کو 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وہاں تعینات سی آئی ایس ایف پرسونل نے انہیں پکڑا اور پولیس کے حوالہ کیا۔ زعفرانی پرچموں کو لہرانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہیکہ تین آدمی پرچم تھامے ہوئے ہے جبکہ چوتھا شخص ویڈیو بنا رہا ہے۔