آگرہ: تاج محل کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور ثقافت کا بہترین نمونہ ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے مغل بادشاہ کی جانب سے بنائے گئے تاج محل کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔امریکی صدر اور خاتون اول کو تاج محل کا دورہ کروانے والے گائیڈ نے یہ بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق گائیڈ نتن کمار نے تاج محل کو دیکھتے ہی پہلالفظ ”ناقابل یقین“ (انکریڈیبل) کہا۔
نتن کمار نے کہا کہ میں امریکی صدر کو تاج محل کی تعمیر کا پس منظر کے بارے میں واقف کروایا۔ شاہ جہاں اور ممتاز کی محبت کے بارے میں انہیں بتایا۔ اس کے علاوہ شاہ جہاں کے بیٹے اورنگ زیب کی جانب اپنے والد کو قید کئے جانے کے بارے میں بھی میں انہیں واقف کروایا اور تاج محل میں واقع شاہ جہاں اورممتاز کی قبروں کے بارے میں بھی انہیں بتایا۔“ واضح رہے کہ 1631ء مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیگم ممتاز کی یاد میں تاج محل کی تعمیر کروایا تھا۔ اس کی تعمیر کو 20سال کا عرصہ لگ گیا تھا۔