تاشقند میں ایس جے شنکر اور بلاول بھٹو ایک میز پر

   

تاشقند : ایسا لگتا ہے کہ ایک طویل وقفے کے بعد ہندوستان اور پاکستان تعلقات پر پڑی برف پگھلنے کے قریب لگ رہی ہے۔ایک طویل عرصے کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سیاستدان ایک میز پر بیٹھے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو نے جمعہ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں ایک ہی میز پر نظر آئے۔اس ملاقات کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ 15 اور 16 ستمبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہند۔پاک کے وزرائے اعظم کی ملاقات ممکن ہے یا نہیں۔روس اور چین کے وزرائے خارجہ کو دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات میں بھی دیکھا گیا۔عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہند پاک کے تعلقات میں تلخی آتی رہی تھی۔