تالاب میں چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) میڑچل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک لاری کلینر نے تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ جی تیجا متوطن ضلع اننت پور آندھرا پردیش نے 24 ستمبر کو تما چیروو تالاب میں اچانک چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس میڑچل نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ب