تامل ناڈو میں پٹاخوں کی دوکان کے یونٹ کے دھماکے میں 7عورتیں ماری گئیں

,

   

دیگر چار جو زخمی ہوئے ہیں ملبے کے نیچے سے مقامی لوگوں نے بچایااور اسپتال میں داخل کیا۔

کوڈلوری۔پولیس نے کہاکہ جمعہ کے روز کوتومنارکوئیل کی ایک فیکٹری میں پیش ائے دھماکے میں سات عورتیں بشمول پٹاخون کے یونٹ لائنس اور ان کے بچے جہاں پر ہلاک ہوگئے اور دو ورکرس ایک دھماکے میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

چیف منسٹر کے پلانی سوامی جنھوں نے مرنے والی فیملیوں کو تعزیت پیش کی ہے‘ فی کس دو لاکھ روپئے ایکس گریشیاء مرنے والوں کے پسماندگان کو دینے کا اعلان کیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹری کا مالک گاندھی ماٹھی اور دیگر اٹھ عورتیں مبینہ طور پر دیسی پٹاخے بنانے کے اس کام میں شامل تھے جہاں پر دھماکہ پیش آیا اورپانچ عورتوں کی جان چلائی گئی ہے۔

دیگر چار جو زخمی ہوئے ہیں ملبے کے نیچے سے مقامی لوگوں نے بچایااور اسپتال میں داخل کیا۔بعدازاں دو عورتیں زخموں سے جانبرنہ ہوسکے اور ماباقی دو کا علان کیاجارہا ہے۔

کوڈلوری ضلع سپریڈنٹ آف پولیس ایم سری ابھینو نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”مذکورہ لائنس لینے والے اور اس کے چار لوگ دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں وہیں دودیگر عورتیں اسپتال میں فوت ہوئے ہیں“۔

دھماکے کی ہم جانچ کررہے ہیں۔ ابھینو نے کہاکہ”وہاں پر اتشزدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیاہے۔

فیکٹری میں نائٹریڈ جیسے کمیکل کے اکٹھا ہونے کا امکان ہے“۔ آتشزدگی یا پھر دھماکے لئے نائٹریڈ عام وجہہ رہی ہے

چیف منسٹر نے ریاستی وزیر صنعت ایم سی سمپتھ او رضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کا موثر انداز میں علاج کریں اور پسماندہ خاندانوں کی دیکھ بھال کریں۔

ڈی ایم کہ صدر اور لیڈر آف اپوزیشن تاملناڈو اسمبلی ایم کے اسٹالن اور اما مکل مونیترکازہاگم کے بانی ٹی ٹی وی دنکرن نے بھی حادثہ پر تاسف کا اظہار کیا۔

YouTube video