تامل ناڈو: کوویڈ۔19 کے سبب رکن اسمبلی کی موت

,

   

چینائی(تامل ناڈو): کورونا وائرس کے سبب ڈی ایم کے پارٹی کے رکن اسمبلی جے انبازہگن ایک مقامی خانگی ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔ خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس نے یہ بات بتائی۔ 62سالہ انبازہگن ڈاکٹر ریلا انسٹی ٹیوٹ اینڈ میڈیکل سنٹرمیں زیر علاج تھے۔ وہ حلقہ Chepauk-Thiruvallikeni کے رکن اسمبلی تھے۔ وہ ملک کے پہلے رکن اسمبلی ہیں جو کوویڈ۔19 کی وجہ سے چل بسے۔

ذرائع کے مطابق انہیں خرابی صحت کی شکایت پر 2جون کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کا کوویڈ۔19 کا ٹسٹ کیا گیا جس پر مثبت رپورٹ سامنے آئی۔ انہیں 3جون کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔10 جون چہارشنبہ کو صبح 08.05بجے وہ دنیا سے چل بسے۔آنجہانی انباز ڈی ایم کے سے تین میعاد پر رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کی موت پر چیف منسٹر کے پلانی سوامی، ڈی ایم کے پارٹی صدر اایم کے اسٹالین نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔