تبلیغی جماعت پر لگائے جانے والے الزامات کی بہار کے ڈی جی پی نے کی تردید۔ ویڈیو

,

   

افواہوں کی وجہہ سے سماج میں نفرت اور فرقہ پرستی تشکیل پائے گی جس اچھی بات نہیں ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر ڈی جی پی بہار کہہ رہے ہیں کہ بہار میں موجود تبلیغی جماعت کے لوگوں کی کرونا جانچ منفی پائی گئی ہے‘ دراصل ڈی جی پی بہار گپتیش وار پانڈے ان لوگوں کو واضح کررہے ہیں جو تبلیغی جماعت کے لوگوں کے متعلق ان کے پاس شکایت لے کر آئے تھے۔

مذکورہ پولیس افیسر تبلیغی جماعت کے متعلق گشت کررہی بے شمار افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے دیکھائے دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افواہوں کی وجہہ سے سماج میں نفرت اور فرقہ پرستی تشکیل پائے گی جو اچھی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے چار فہرستیں انہیں موصول ہوئی ہیں۔ ایک فہرست میں 86نام شامل ہیں جس میں سے محض ایک شخص کا تعلق بہار سے۔

باقی لوگ دہلی میں ہیں

YouTube video

ان کا کہنا ہے کہ منظم انداز میں بہار پولیس کام کررہی ہے اور چیف منسٹر خود اس کام کی نگرانی کررہے ہیں اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔بہار پولیس چیف کا یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔