تبلیغی جماعت کے اجتماع کو لے کر ادتیہ ناتھ کی عہدیداروں کے ساتھ بڑی بیٹھک۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ دہلی میں تبلیغی جماعت کے نظام الدین مرکز کے حوالے سے خبر منظرعام پر آنے کے بعد اترپردیش سے مذکورہ تبلیغی جماعت کے اجلاس میں یوپی سے شرکت کرنیو الوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔

جس میں اسبات کی جانکاری حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ جو لوگ جماعت کے اجلاس میں شریک ہوکر یوپی واپس ائے ہیں ان کی تفصیلات اکٹھا کی جائے۔

قومی ذرائع ابلاغ کرونا وائرس کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے نظام الدین مرکز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی وباء کے لئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹہررہا ہے۔

چیف منسٹریوگی ادتیہ ناتھ کے اجلاس کی تفصیلات ابھی منظرعام پر نہیں ائی ہیں۔

YouTube video