تربیت کے دوران زخمی کیڈٹس کیلئے سہولتیں

   

نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوجی تربیت کے دوران لگنے والی چوٹوں کی وجہ سے طبی بنیادوں پر باہر کئے جانے والے کیڈٹس کو بازآبادکاری کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب کیڈٹس کم عمری میں ملٹری اکیڈمیوں میں بطور افسر شامل ہونے کے ارادے سے مسلح افواج میں شامل ہوتے ہیں اور وردی پہن کر قوم کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں نااہل قرار دے دیا جاتا ہے ۔ کئی دہائیوں سے ، کیڈٹس؍ان کے والدین بازآبادکاری کے مواقع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہر سال، فوجی اکیڈمیوں میں نوجوان کیڈٹس تعلیمی اور فوجی تربیت کے عمل سے گزرتے ہیں جس کا بنیادی مقصد مسلح افواج میں بطور افسر کمیشن حاصل کرنا ہے ۔ موجودہ قوانین کے مطابق، ایسے کیڈٹ کو کمیشننگ کے بعد ہی افسر سمجھا جاتا ہے ۔