ترقیاتی کاموں کو منصوبہ کے مطابق تکمیل کریں

   


جگتیال میں عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے کلکٹر کا خطاب

جگتیال : جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو تاکید کی کہ مخصوص منصوبہ کے مطابق کاموں کی تکمیل عمل میں لائی جائے ۔شہر جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں ضلع جگتیال کے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر جی روی نے اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تعلقات میں اسپیشل آفیسرس مواضعات کے ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی کے ساتھ کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی کوشش کریں۔کام کی نوعیت کے اعتبار سے انکی تکمیل کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔نیو عمارت برائے مربوط ضلعی دفاتر(نئی دفتر ضلع کلکٹر) میں مختلف دفاتر کیلئے کمرہ جات کو مقرر کرنے کی انھوں نے عہدیداروں کو تاکید کی۔بتاریخ 19/ جنوری سے ضلع کے تمام ابتدائی طبی مراکز میں کووویڈ کی ٹیکہ اندازی کو شروع کردئے جانے کے پیش نظر کوووِن ایپ میں تمام تفصیلات کو بنا اغلاط کے درج کیا جائے۔کوویڈ -19 کے باعث بند کردیئے گئے مدارس کو دوبارہ آغاز کرنے کیلئے اطراف و اکناف صفائی کروائی جائے۔ گرام پنچایتوں میں گرام پنچایت کے صفائی کے مزدوروں اور بلدیات میں بلدیہ کے مزدوروں کے ذریہا کمرہ جماعتوں کی صفائی کے کام کروائے جائیں۔ضلع میں موجود خانگی اسکول اور کالجوں کی تفصیلات کو اکٹھا کرتے ہوئے مسلسل معائنہ کیا جاتا رہے۔ آئیسولیشن سے متعلقہ کمرہ ، میڈیکل ایمرجنسی نمبرکی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ای، آفس، کورٹ کیسیس،ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی،خواتین کے کمیشن کو دیئے جانے والے جوابدہی سے متعلقہ فائیلوں کو عاجلانہ طور پر بھیجا جائے۔ اس موقع ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی ارونا سری، ضلع پریشد سی ای او سرینیواس ، آر ڈی او جگتیال مادھوری، آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار، اور تمام محکمہ جات کے عہدیدا موجود تھے۔