ترقی کرنی ہے تو تعلیم کو ہتھیار بنانا ہوگا : احمد پٹیل 

,

   

میوات : یو پی اے صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر و گجرات سے راجیہ سبھا ممبراحمد پٹیل نے میوات کے گوکل پور گاؤں میں راجیو گاندھی میموریل پبلک اسکول کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر کانگریس سینئر لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ اگر میوات کی عوام ترقی چاہتی ہے تو انہیں تعلیم کو ہتھیار بنانا ہوگا کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم اعتبار سے میوات کافی پسماندہ علاقہ ہے ۔ سچر آیوگ کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں ا س کا ذکر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میوات کے لوگ انتہائی محبتی ہیں ۔ اگر علاقہ میں کہیں بھی کوئی تعلیم وصحت کے شعبہ میں انسٹی ٹیوٹ بنانے کیلئے پہل کرے گا تو وہ ہمیشہ ان کی مدد کیلئے تیار رہیں گے ۔ میوات میں احمد پٹیل والہانہ استقبال کیا گیا ۔ مسٹر پٹیل نے کہا کہ بہت جلد ملک میں لوک سبھا انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جس کو یہاں سے امیدوار منتخب کرے آپ لوگ اس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے ۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی ملک کی وہ واحد پارٹی ہے جو ۳۶؍ برادری کو ساتھ لے کر چلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز و ریاست ہریانہ میں کانگریس حکومت آنے پر میوات کی ترقی میں اضافہ کیا جائیگا ۔