نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر ترنمول کانگریس کے ایم پیز کو توڑنے اور ان کا نامعلوم سیاسی جماعت کے ساتھ انضمام کرانے کی سازش کا الزام عائد کیا اور ہے کہ وہ اس عہدہ کے وقار کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں، جس پر کبھی سردار ولبھ بھائی پٹیل فائز تھے ۔کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ شاہ اس باوقار عہدہ پر فائز ہیں جسے کبھی سردار پٹیل نے زینت بخشی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امیت شاہ جمہوریت کو ایک نئی نچلی سطح پر لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ 20 ترنمول ایم پیز کو توڑ کر ان کا انضمام ‘نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی نامی جماعت سے کروا رہے ہیں جو غیر معروف ہے ۔