ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا کا نیشنلزم او رکشمیر پر ایوان میں خطاب۔ ویڈیو

,

   

ایوان راجیہ سبھا میں ایک بحث کے دوران ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا ڈیرک اوبرین کے کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ظا ہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر زوردیا کہ ’’ جنت نشان کشمیر اور وہاں کی عوام کو بچانے کاکام کیاکیاجائے‘‘۔

سوشیل میڈیا پر وائیر ل اس ویڈیو میں اوبیرن حکومت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنلزم اور مخالف نیشنلزم کی بات چھیڑتے ہوئے کہاکہ ’’ نیشنلز م کسی ایک سیاسی پارٹی کا کاپی رائٹ نہیں ہے اور ہم نیشنلزم پر لکچر سننے کے خواہش مند بھی نہیں ہیں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ ہمیں نیشنلزم پر لکچر دینے کے بجائے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بیس سال قبل کشمیر میں صدر راج نافذ ہوا تھا اور پھر دوبارہ اب اس کا نفاذ عمل میں آیا۔

انہو ں نے کہاکہ کشمیر میں2018کے دوران پانچ سو سے زائد عام شہری مارے گئے جس میں مائیں‘ بہنیں ‘ بچے اور والدین شامل ہیں۔

ڈیرک اوبرین نے کشمیر کو بچانے اور وہاں کے لوگوں کی حفاظت کرنے پر زوردیا۔

پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں