ترنمول کانگریس کے کونسلر کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

   

کولکاتا : سی بی آئی نے بدھان نگر میونسپلٹی کے ترنمول کانگریس کے کونسلر دیبراج چکرورتی کے دم دم پارک گھر کی طویل تلاشی لینے کے بعد روانہ ہوگئی ہے ۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جمعرات کی صبح ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی آدیتی منشی کے شوہر دیوراج کے دونوں گھرپر چھاپہ مارا ہے ۔سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی دوپہر ایک بجے کے قریب ان کے راجرہاٹ گھر سے نکلی۔ اس کے بعد دوپہر تقریباً 3.30بجے وہ دم دم پارک کے گھر سے روانہ ہوگئی۔ سی بی آئی انتظامیہ کے جانے کے بعد دیوراج نے کہاکہ انہوں نے مجھ سے کچھ دستاویزات مانگے میں۔ میں نے یہ سب دیدیا ہے میں جانچ میں تعاون کررہا ہوں۔دیوراج نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب سی بی آئی کے سات ارکان کی ٹیم ان کے گھر آئی۔ وہ اس وقت گھر پر نہیں تھے ۔ سی بی آئی سرچ وارنٹ لے کر آئی تھی۔لیکن دیوراج نے کہاکہ ‘‘میرے گھر سے کوئی اہم چیز نہیں ملی۔ میں نے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن، بینک دستاویزات، اپنے خاندان کے افراد کے بینک دستاویزات، جو کچھ بھی انہوں نے مانگا تھا میں نے دیدیا ہے ۔کونسلر اور میئر ان کونسل کے رکن دیوراج نے کہا کہ سی بی آئی انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ وہ بھرتی بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کرنے آئے ہیں۔ وہ عدالت کا حکم لے کر آئے تھے ۔