تروپتی میں محکمہ جنگلات کے عہدیدار تیندوے کو پکڑ لیا

   

حیدرآباد ۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں اتوار کی صبح محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے پنجروں میں ایک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ تیندوا چند ہفتوں سے کیمپس کے مختلف علاقوں میں نظر آرہا تھا اور حال ہی میں وہ کیمپس کے ہاسٹل کے قریب بھی دیکھا گیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ سری وینکٹیشورا یونیورسٹی کیمپس میں طلباء نے کئی مرتبہ تیندوے کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر اسے پکڑنے کے لئے چار پنجرے لگائے گئے تھے، اتوار کی صبح وہ ایک پنجرہ میں قید ہوگیا جس کے بعد کیمپس کے طلباء نے راحت کی سانس لی۔ویٹرنری ڈاکٹروں نے تیندوے کا معائنہ کرنے کے بعد اسے صحت مند قرار دیا جس کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ دیا ۔ تیندوے کی موجودگی کی وجہ سے کیمپس میں چند ہفتوں سے خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے اسے پکڑنے کے بعد طلباء نے خوشی کا اظہار کیا۔ ش