تروپتی کے قریب تیندوا پکڑا گیا

   

حیدرآباد25 دسمبر(یواین آئی) محکمہ جنگلات کے حکام نے بالاخر ایس وی یونیورسٹی تروپتی کے قریب تیندوے کو پکڑ لیا ۔ تیندوے سے یونیورسٹی کے طلبہ، اسٹاف و اساتذہ میں تشویش تھی۔دو تیندوے ، طلبہ میں خوف کئے ہوئے تھے ۔یونیورسٹی احاطہ میں سیکوریٹی حکام نے ان جانوروں کو دیکھا تھا ۔ تیندوے نے کتے پر حملہ کیاتھا۔اس کا ویڈیو سی سی کیمرہ میں قید ہوگیا تھا۔طلبہ نے تیندوے کو پکڑنے کے مطالبہ پر احتجاج کیا تھا۔