ترپیورہ میں ایک علیحدہ حادثے میں چھ لوگوں کی موت

,

   

اگرتالہ۔ پولیس کے مطابق تریپورہ میں ہفتہ کے روز ایک علیحدہ واقعہ میں چھ لوگ بشمول ایک گھر کے چارلوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

ایک افسوس ناک واقعہ میں غریب گھر کے ایک چارلوگوں نے مغربی تریپورہ کے سادھو بیراگی پارہ میں خودکشی کرلی۔

ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (رورل) امیتاو پاؤل نے کہاکہ ”ایک 32سالہ پریش تانی‘ اور اس کی بیوی 28سالہ سندھیاتانی نے پہلے اپنے دوبچوں 9سالہ بیشال تانی اور 5سالہ روپالی تانی کو زہر دیا‘ اور خود گھر کے قریب میں واقعہ درخت سے پھانسی پر لٹکا کر اپنی جان دیدی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ اموات کی وجہہ کا فوری کوئی خلاصہ نہیں ہوا ہے۔تاہم مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ اجتماعی خودکشی کی وجہہ سے غریب ہے۔

دیگر دو حادثات میں 22سالہ راکیش داس اور 38سالہ کیشپ داس کا جمعہ کی دیر رات گئے مغربی تریپورہ کے کونابان میں اور راجدھانی کے مضافات میں واقع کاٹا کھال میں قتل کردیاگیا ہے۔

پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے اور اس کیس میں تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔