انقرہ: قرنطینہ کے خاتمہ کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کے 8 جنوری کو چین کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے کے بعد ترکیہ سے پہلی طے شدہ پرواز کا آغاز ہوگیا ہے نئی قسم کی کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد چین کی جانب سے ما رچ 2020 میں سرحدی کنٹرول کے اقدامات اٹھانے کے بعد استنبول سے چین کے لیے پہلی پرواز کا آغاز ہوگیا ہے ۔قرنطینہ کے خاتمہ کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کے 8 جنوری کو چین کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے کے بعد ترکیہ سے پہلی طے شدہ پرواز کا آغاز ہوگیا ہے۔ چینی فضائی کمپنی چائنا سدرن ایئر لائنز نے وبائی امراض کے بعد استنبول سے گوانگزو کیلئے 240 مسافروں کے ساتھ پہلی پرواز کی۔ پہلی پرواز کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اے ایوی ایشن ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر ماجد خان نے کہا کہ ووہان کے بعد استنبول سے گوانگزو کے لیے پروازیں شروع کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے استنبول ایئرپورٹ سے پرروازیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ استنبول ہوائی اڈے میں چینی مسافروں کے لیے بڑی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن میں چینی بولنے والے عملے سے لے کر چینی زبان میں سمت بتانے والے بورڈ بھی آویزاں ہیں۔