ترکیہ میں سیاحتی شعبہ کی سالانہ آمدنی 61ارب ڈالر سے متجاوز

   

انقرہ : ترکیہ کی سیاحتی شعبہ کی آمدنی 2024 ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 61 ارب 10کروڑ 30لاکھ 419 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ ترکیہ محکمہ شماریات نے 2024 کی چوتھی سہ ماہی اور عمومی طور پر سیاحتی اعدادوشمار کا اعلان کیا ،جس کے مطابق سیاحتی آمدن نے گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ انقرہ حکومت کی نمایاں طور پر سخت مالی پالیسی نے ملکی قرضوں محدود کیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔