واشنگٹن : ترکیہ کا نئے F-16 خریدنا اور پہلے سے موجود F-16کیلئے جدید کاری کِٹیں حاصل کرنا نیٹو کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہیکہ ترکیہ کا نئے F-16خریدنا اور پہلے سے موجود F-16 فلیٹ کیلئے جدید کاری کِٹیں حاصل کرنا نیٹو کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ امریکہ قومی اسمبلی کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کے دوران بلنکن سے ترکیہ کے ہاتھ F-16کی فروخت اورترکیہ کے ان F-16کو امریکی اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کے لئے، صدر جو بائڈن کے اختیار کردہ اقدامات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔ سوالات کے جواب میں بلنکن نے کہا ہیکہ ہمیں یقین ہیکہ ترکیہ کا جدید F-16حاصل کرنا اور پہلے سے موجود F-16کیلئے جدید کاری پیکیج حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ نیٹو اتحاد کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔بلنکن نے کہا ہیکہ ہماری کوششوں کا مقصد نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناو میں کمی کرنا اور تناو کا سبب بننے والے اقدامات یا بیانات سے پرہیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہیکہ ترکیہ، یونان یا پھر کسی ا ور نیٹو اتحادی کے بارے میں ہماری کوششوں کا مطمع و مقصود ان ممالک کو مکمل معنوں میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنا اور جس سامان اور ٹیکنالوجی کی انہیں ضرورت ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ اگر کسی دو نیٹو اتحادیوں کے درمیان کوئی عدم مفاہمت پائی جاتی ہے تو اس میں عدم مفاہمت میں ہمارا فراہم کردہ سامان یا ٹیکنالوجی استعمال نہ کی جائے۔