ترکیہ کی طرف سے امریکہ کیلئے تعزیتی پیغام

   

انقرہ : ترکیہ نے مسلح حملے کی وجہ سے، امریکہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں ریاست لوئسانہ کے شہر نیو اورلینز کے حملے پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا، ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا اور زخمیوں کے لئے عاجل شفا کی تمّنا ظاہر کی گئی ہے۔بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ حملے کی وجوہات کو فی الفور منظرِ عام پر اور حملے کے فاعلوں کو عدالت کی کٹہرے میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ نیو اورلینز پولیس نے کل جاری کردہ بیان میں، بوربون شاہراہ پر ایک گاڑی کے ہجوم میں گھسنے اور واقعے میں 15 افراد ہلاک اور کم از کم 35 کے زخمی ہونے کا، اعلان کیا تھا۔