ترکی۔ اردغان پر ٹی وی شو کے دوران خشی طاری‘ انتخابی ریالیوں کو کیامنسوخ

,

   

ٰٰوزیرصحت فارحتین کوکہ نے کہاکہ صدر کی صحت ٹھیک ہے انہیں ”متعدی گیسٹرو“ ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ جلد ازجلد باقاعدہ منصوبہ بند روزانہ کی سرگرمیاں شروع کردیں گے۔


ترکی صدر طیب رجب اردغان نے بتایاجارہا ہے کہ ایک راست ٹی وی انٹرویو کے دوران خشی طاری ہوجانے کے بعد انتخابی مہم کو منسوخ کردیا ہے‘ انٹرویو بھی غیرمتوقع طور پرروک دیناپڑا تھا۔

ایک 20منٹ کے وقفے کے بعد وہ واپس ائے اور اعلان کیاکہ انہیں ”شدید پیٹ فلو“ دو دن کی سخت مہم کے بعد ہوا ہے۔

اردغان 69کو ابتک کی مشکل انتخابی مہم کا سامنا ہے۔ چھ سیاسی گروپس کے اتحاد نے بڑے اپوزیشن لیڈر کمال کلیک داروگلو کو اپنا قائد مقرر کیاہے۔

وہ متعدد حز ب اختلاف قائدین میں سے ایک ہیں جنھوں نے صدر کی عاجلانہ صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

وزیرصحت فارحتین کوکہ نے کہاکہ صدر کی صحت ٹھیک ہے انہیں ”متعدی گیسٹرو“ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ جلد ازجلد باقاعدہ منصوبہ بند روزانہ کی سرگرمیاں شروع کردیں گے۔حالیہ سروے کے مطابق صدراتی انتخابات کافی سخت ہیں اور کمال کے لئے جیت کا ایک سنجیدہ موقع ہوگا۔ پہلا دور 14مئی کو مقرر ہے جس کے ساتھ دوہفتے بعد صدارتی انتخابات کا امکان ہے۔