ترکی اور قطر کی کمپنیوں کی افغانستان کے 5 ایئرپورٹس سنبھالنے کی تیاری

   

انقرہ : ترکی اور قطر کی پرائیویٹ فضائی کمپنیوں نے افغانستان کے 5 ایئرپورٹس کو مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور قطری فضائی کمپنیوں کا کابل سمیت 5 ایئرپورٹ کو مشترکہ طور پر چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے مشورہ دیا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کے تحفظ اور تکنیکی معاونت کے لیے ترکی سب سے قابل بھروسہ ملک ہے۔خبررساں ادارے نے ترک وزیرخارجہ کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطری اور ترک کمپنیوں نے ایئرپورٹس کو مل کر چلانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے ا?غاز پر دوحا میں پانچ افغان ایئرپورٹس کو چلانے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ابوظہبی کے ولی عہد نے بھی اس معاملے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔