ترکی ریلی چمپئن شپ فرانس نے جیت لی

   

استنبول۔17 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) ترکی میں چیمپئن شپ کار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو کہ فرانس کے ریسر نیجیت کر اپنے نام کرلیا ہے۔ریسر سیباسٹین اوگیر نے ٹرکش ورلڈ ریلی چمپئن شپ سخت مقابلے کے بعد 20سیکنڈ کے فرق سے جیت لی۔ اوگیر کی یہ تیسری چیمپئن شپ فتح ہے۔ اونچے نیچے راستوں اور کیچڑ سے بھرتے راستوں پر ہونے والی اس ریلی میں دوسرا مقام فن لینڈ کے ڈرائیور نے حاصل کیا جبکہ تیسرا مقام ناروے نے حاصل کیا۔