انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ سرحد پار سے کسی بھی خطرہ سے بچنے کیلئے اگلے سال شام کے ساتھ سرحد کی گھیرا بندی مضبوط کی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک قومی خطاب میں، اردغان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کیلئے شام سے پیداہونے والے خطرے کو ختم کرنے کیلئے اپنی 30 کلومیٹر طویل سیکیورٹی لائن میں ہر سوراخ کو پر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ترکی نے پڑوسی شام اورعراق میں کردوں پر اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ حملوں کا الزام لگایا۔اس نے پی کے کے اوروائی پی جی دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنانے کیلئے دونوں ممالک میں قدم جمالئے ہیں اورشمالی شام میں ایک نئی زمینی کارروائی پر غور کر رہا ہے ۔