انقرہ : ترک گلوکارہ گلشن پر الزام ہے کہ انہوں نے مدرسے میں تعلیم یافتہ اپنے ایک ساتھی کے بارے میں جو مذاق کیا تھا، وہ نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز آئندہ اکتوبر سے ہوگا۔ ترکی کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکارہ گلشن کو نظر بندی سے فوری طور پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پاپ اسٹار کا پورا نام گلشن کولاکو اولو ہے، جنہیں اگست میں پہلے جیل بھیج دیا گیا تھا اور پھر بعد میں انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔پاپ اسٹار نے اپنے میوزک بینڈ کے ایک ساتھی کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی، ’’یہ جناب ایک معروف مدرسے امام حاتم سے تعلیم یافتہ ہیں اور ان کی تمام تر کجروی اسی کی دین ہے۔‘‘ اسی مذاق پر ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔