ترکی میں روسی دفاعی نظام کی 2020میں مکمل تنصیب

,

   

استنبول ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے پیر کو کہا کہ روسی S-400 میزائل دفاعی نظام جو گذشتہ چار دن کے دوران ترکی کو پہنچائے جانے والے اسلحہ کا حصہ ہے۔ اپریل 2020ء تک مکمل طور پر نصب کردیا جائے گا۔ اردغان نے کہا کہ ’’S-400 ان کے خلاف طاقتور ترین دفاعی نظام ہے جو ہمارے ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ روس سے اسلحہ کی خریدی پر امریکہ نے ترکی کو پابندیاں کرنے کی دھمکی دی ہے۔