ترکی میں زبردست زلزلہ

   

نئی دہلی۔15؍مئی (یجنسیز )ترکی کے وسطی علاقے میں شدت کا زلزلہ آیا۔ کونیہ صوبے کے کولو ضلع سے تقریباً 14 کلومیٹر دور اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 درج کی گئی۔ جھٹکے دارالحکومت انقرہ سمیت متعدد قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب یونان میں بھی چہارشنبہ کی صبح زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا اثر مصر، اسرائیل، لبنان، ترکی اور اردن تک محسوس کیا گیا۔