ترکی میں پہلے چرچ کی تعمیر، طیب اردغان نے سنگ بنیاد رکھا۔

,

   

انقرہ: 1923ء میں ترکی جدید ریاست بننے کے بعد اس مسلم اکثریتی ملک میں پہلا چرچ تعمیر کیا جارہا ہے۔ ترک صدر نے اس نئی مسیحی چرچ عبادت گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردغان نے استنبول کے نواح میں ایک نئے چرچ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ترکی نئی ریاست بننے کے بعد یہ پہلا چرچ ہوگا۔ ا س نئے چرچ سے 17ہزار افراد استفادہ کرسکیں گے۔

اس چرچ کی تعمیر میں مقامی شامی مسیحی طبقہ کے لوگ بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔شامی مسیحیوں کی بڑی تعداد مشرقی مسیحی روایات ماننے والی ہے اور وہ آرامی زبان میں عبادت کرتی ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یسوع مسیح نے اسی زبان میں عبادت میں کرنے کی تاکید کی تھی۔ اس سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب رجب اردغان نے کہا کہ جمہوریہ ترکی کا فرض ہے کہ شامی کمیونٹی کی مذہبی ضروریات پورا کرتے ہوئے انہیں ایک عبادتگاہ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسیحی لوگ اس علاقہ کے قدیم لوگ ہیں۔ ترک صدرنے کہا کہ اس مسیحی عبادت گاہ کی تعمیر کا کام دو برس میں مکمل ہوگا۔