انقرہ : ترکی نے ریاست ٹیکساس میں ہوئے مسلح حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہیکہ 19 طلباء اور 2 بالغ افراد کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ یاد رہے کل ایک پرائمری اسکول پر ہونے والے مسلح حملے میں 19 طلباء اور 2 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔