ترکی کے ساتھ حوالگی معاہدہ پر چین کی نظرثانی

,

   

بیجنگ : چین نے ترکی کے حوالگی معاہدہ پر نظرثانی کی ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے خبردار کیا ہیکہ چین کا یہ عمل ایغور مسلم خاندانوں کو خطرہ میں ڈال سکتا ہے۔ چینی حکام کی ظلم و زیادتیوں کے خوف سے ایغور مسلمان اور کئی کارکن چین سے فرار ہورہے ہیں۔ اگر حکومت ترکی نے بھی اس معاہدہ کو قبول کرلیا تو ان کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔ ریاستی میڈیا نے کہا ہیکہ ترکی اور چین کے درمیان حوالگی معاہدہ کو انسداد دہشت گردی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چین پر الزام ہیکہ وہ چین کے حصہ ژن جان میں ایغور مسلم اقلیت کے خلاف ظلم زیادتی کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔