ترکی ۔ کولمبو کڈنی ریاکٹ بے نقاب، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد: بنجارہ ہلز پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ترکی ۔ کولمبو کڈنی ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 25 سالہ شخص ڈی ایس پی سرینواس کو گرفتار کرلیا جو بی این ریڈی نگر ونستھلی پورم علاقہ کا ساکن ہے۔ ڈی ایس پی شہر کے مختلف ہاسپٹلس گھوما کرتا تھا اور یہاں خاص طور پر ڈائیلاسیس کیلئے آنے والے مریضوں کی اطلاعات حاصل کرتا تھا اور مالدار اور اخراجات کو برداشت کرنے والے مریضوں کے رشتہ داروں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کڈنی (گردے) عطیہ دہندگان کے متعلق انہیں بتاتا تھا اور انہیں ترکی۔ سری لنکا سے بہترین تعلقات کا یقین دلا کر انہیں دھوکہ دہی کا شکار بناتا تھا۔ 14 جون کو اس نے کملاپوری کالونی علاقہ کی ساکن خاتون بھارتی کو اپنا شکار بنایا جو ڈائیلاسیس کے مریض کا علاج کروائی تھی۔ اس سے 34 لاکھ روپئے حاصل کرلئے اور اس خاتون کو دھوکہ دیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔