تریپورہ میں بیرونی پرندوں کی موت پر حکومت کو نوٹس

   

اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے گومتی ضلع میں سکھ ساگر جھیل کے نزدیک کھلپاڑا میں پچھلے ہفتے کئی سو پرپل مورہین(بیرون ملک کے پرندے )کی اچانک موت کی جانچ کے لئے ریاستی حکومت کو سات دن کا نوٹس دیا ہے ۔چیف جسٹس اندرجیت مہنتی اور جسٹس ایس جی چٹوپادھیائے کی بینچ نے منگل کو ایک وکیل کوشک ناتھ کے ذریعہ دائر ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل)پر سماعت کی اور ریاست کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ڈی کے شرما کو پرندوں کی موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کراکر ایک ہفتے کے اندر تفصیلی جانچ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل ہو۔عرضی گزاروں نے الزام لگایا کہ شکاریوں نے پرندوں کو مار ڈالا،کیونکہ ریاستی حکومت غیر مقیم پرندوں کو سکیورٹی مہیا کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے ۔عرضی کے مطابق ،ہزاروں غیر مقیم پرندے دنیا کے مختلف شعبوں میں لاکھوں کلومیٹر کی پرواز بھرتے ہوئے ریاست میں آتے ہیں۔