تریپورہ میں خواتین دو پولنگ اسٹیشن چلائیں گی

   

اگرتلہ : الیکشن کمیشن نے خواتین کو بااختیار بنانے کی پہل کے ایک حصے کے طور پر 23 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے اگرتلہ میں تمام خواتین کے زیر انتظام دو پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انتخابی عہدیداروں نے اتوار کو یہاں یہ جانکاری دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جی کرن کمار دنکر راؤ نے ہفتہ کو رام نگر گرلز ایچ ایس اسکول میں مجوزہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور خواتین پولنگ عملے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول میں دستیاب تیاریوں اور رسد کا جائزہ لیا۔مسٹر دنکرراؤ نے کہاکہ “شہر کے رام نگر گرلز ایچ ایس اسکول کے احاطے میں دو پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جن کا انتظام مکمل طور پر خواتین عملہ بشمول پریذائیڈنگ آفیسرز، مائیکرو آبزرور اور عملہ کریں گے ۔ ان بوتھ میں الیکشن کا پورا انتظام خواتین کے ہاتھ میں ہوگا۔