حیدرآباد۔/21 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کے تحفظ کے موضوع پر 22 ڈسمبر کو 11 بجے دن کونسل کے کانفرنس ہال میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی، ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی، صدرنشین کونسل فار ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری کے علاوہ کئی اہم شخصیتیں شرکت کریں گی۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ پر حملوں اور ہراسانی کے واقعات میں اضافہ کے پس منظر میں یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ طلبہ کے تعلیمی اداروں میں تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عوام کی جانب سے مطالبہ میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔ر