تعلیمی اداروں کو 8 تا 16 جنوری تعطیلات کے احکام جاری

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے تعلیمی اداروں کو 8 تا 16 جنوری تعطیلات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کل پرگتی بھون میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو احتیاطی طور پر 8 تا 16 جنوری تعطیلات کا فیصلہ کیا تھا۔ سکریٹری محکمہ تعلیم سندیپ کمار سلطانیہ نے آج جی او آر ٹی نمبر 1 جاری کیا جس میں تمام سرکاری، خانگی اور امدادی تعلیمی اداروں کو تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔ جی او میں کہا گیا کہ میڈیکل کالجس معمول کے مطابق کام کریں گے۔ ر