تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لائیں:نائب صدر

,

   

نئی دہلی11نومبر(سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو نے ملک کو تعلیم اورجدت کا ایک معروف مرکز بنانے کے لئے تعلیم سے لے کر تحقیق تک کے مکمل تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لانے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر نائیڈو نے پیر کو یہاں جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ تقسیم اسناد کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ایک بار پھر تعلیم کے عالمی مرکز کے طورپر سامنے لانے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔انہوں نے یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیم مہیاکرانے والے اداروں سے اپنی تعلیمی مہیاکرنے کی پالیسیوں میں پوری طرح سے تبدیلی لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جے این یو کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کو ٹاپ رینکنگ والے عالمی اداروں میں شامل کرنے کے لئے بے حد کوشش کرنی چاہئے ۔نائب صدر نے کہاکہ کہ ہندوستانی ثقافت نے ہمیشہ تعلیم کے مجموعی طور پر مربوط نقطہ نظر پر خاص زور دیا ہے ۔انہوں نے جے این یو جیسی یونیورسٹی سے ملک کی طاقت اور صلاحیت کی سطح کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہئوے کہا کہ ہمہ جہت صلاحیت اور عالمی ایجنڈے کو فروغ دینے کی قیادت کرنے کی صلاحیت کا ہدف ہوناچاہئے ۔