تعلیم میں کمزور مظاہرہ سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) تعلیم میں کمزور مظاہرہ سے دلبرداشتہ دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس میاں پور کے مطابق 14 سالہ پوجینا جو میوری نگر علاقہ کے ساکن چندرا شیکھر ریڈی کی بیٹی تھی وہ نظام پیٹ میں واقع ایک اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔ تعلیم میں کمزور مظاہرہ سے لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی اور ہر وقت تعلیمی کمزوری سے بے چین رہتی تھی۔ کل اسکول سے واپسی کے بعد اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع
مالی پریشانیوں کا شکار شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) نوکری چلے جانے سے مالی پریشانیوں کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ کرشنا کمار نے خودکشی کرلیا۔ کرشنا کمار ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا جو رامنتا پور سری نگر کالونی کا ساکن تھا۔ کمپنی میں رقمی معاملات کے الزامات پر اس کے خلاف پولیس میں شکایت کی گئی تھی اور پانچ ماہ قبل ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ ملازمت چلے جانے کے بعد کمار شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع