حیدرآباد 18 اگست : ( سیاست نیوز ) : عمارت تعمیر کا اجازت نامہ حوالے کرنے رشوت کا مطالبہ کرنے والی خاتون عہدیدار کو اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی کے مطابق چارمینار زون سنتوش نگر سرکل سے وابستہ ٹاون پلاننگ سوپروائزر سی ایچ پربھاوتی کو اے سی بی نے 20 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ بتایا گیا کہ پربھاوتی متاثرہ شخص پر رشوت کی رقم کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی ۔ ایک عمارت کی تعمیر کیلئے اجازت اور فائل کو محکمہ جاتی سطح پر آگے بڑھانے ‘بلڈنگ پرمٹ آرڈر ، ورک پراسیس کیلئے ٹاون پلاننگ شعبہ کی اس بدعنوان خاتون عہدیدار نے رشوت کا مطالبہ کیا ۔ متاثرہ شخص نے مسئلہ کو اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کردیا اور اے سی بی نے جال بچھاکر اس بدعنوان خاتون عہدیدار کو گرفتار کرلیا۔۔ ع k/b