حیدرآباد19مئی(یو این آئی) عادل آباد کی سمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کی مشنری کی مرکزی حکومت سے نیلامی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کسانوں نے راستہ روکو احتجاج کیا۔عادل آباد۔ناگپور روڈ پر یہ راستہ روکو احتجاج کیاگیا کسانوں نے اس کمپنی کو نیلا م کرنے مرکز کے فیصلہ کی مخالفت کی۔ کسانوں نے کہاکہ قبل ازیں انہوں نے اپنی اراضیات اس کمپنی کیلئے دی تھیں کیونکہ ان کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کو روزگار فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیاکہ کمپنی کے احیا نہ ہونے پر ان کی اراضیات واپس کی جائیں۔ کسانوں نے مرکز کے خلاف نعرے بازی کی۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔