نظام آباد۔ ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں عورت نے برقی کے تاروں کو پکڑ کر خودکشی کرلی ہے۔ شوہر سے گرما گرم بحث کے بعد مذکورہ عورت نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔
کیس کی تفصیلات کے بموجب مذکورہ عورت جس کی شناخت ارساپلی لکشمی عمر45سال کی حیثیت سے ہوئی ہے وہ ضلع نظام آباد کی ساکن تھی۔
جمعرات کی صبح شوہر کے ساتھ بحث کے بعد مذکورہ عورت نے اپنے آپ کو ختم کرلینے کا فیصلہ کیاتھا۔
وہ تیزی کے ساتھ نظام آباد کے ورنی منڈل میں جاکور گاؤں کے مضافات میں نصب ٹرانسفارمر کی طرف دوڑی۔
موقع پر پہنچ کر اس نے برقی کی تاروں کو پکڑلیا اور خودکشی کرتے ہوئے اپنی جان دیدی۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے